آج قوم جواکی میں تمام مشران نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کیا جس میں ملک نائب نے کہا کہ فاٹا کے عوام جب بالجبر فاٹا انضمام کے خلاف پرامن مارچ اور احتجاج کررہے تھے تو یہی عمران خان کی حکومت نے ہمارے ضعیف مشران پر رمضان کے مہینے میں ان پر بدترین لاٹھی چارج کیا جس کا ریکارڈ موجود ہے
انہوں نے کہا کہ آج یہ عمران خان نے مارچ شروع کیا ہے یہ فتنہ مارچ ہے یہ ملک کی تباہی کا مارچ ہے
یہ ہوش و حواس کھو بیٹھے ہے بالکل ان کے ساتھ ملک اور ملکی اداروں کی فکر نہیں ہے
یہی فوج جس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان کے خلاف گندا زبان استعمال کررہا ہے اور اپنے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے طرف لے جارہا ہے
مزید انہوں نے کہا کہ ہمیں بالکل یہ مارچ منظور نہیں یہ پاکستان کی مفاد میں بالکل نہیں ہے یہ اپنے کرسی کے فکر لوگوں کو مروا رہا ہے
آخر میں انہوں نے کہا یہ ہم اپنے پاک فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف کبھی بھی غلط بات برداشت نہیں کر سکتے چاہے وہ عمران خان ہو یا کوئی اور
انشاءاللہ ہم اپنے وطن عزیز کے خاطر پاک فوج کے ساتھ ہر محاظ پر کھڑے تھے اور رہینگے انشاءاللہ
Post a Comment